لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ : 2 ڈاکو ہلاک

Share

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔لاہور پولیس کے مطابق مانگا منڈی کے قریب ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس نے بتایا کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …