سانحہ 9 مئی واقعات: جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت

Share

سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی ہے۔شرپسند کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی کا رہائشی ہے، راجہ دانش نے 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملہ کر کے بے شرمی کی تمام حدیں پار کر دی تھیں۔سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق شرپسند راجہ دانش لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا اور مونوگرام کو توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہو گیا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پتھراؤ اور پٹرول بم پھینکنے میں بھی صف اوّل میں رہا۔شرپسند راجہ دانش وحید کی شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری کیلئے متحرک ہو گئے ہیں

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …