زرداری کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس نیب کو واپس

Share

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کا ایک اور ریفرنس عدالتی دائرہ اختیار نہ ہونے پر نیب کو واپس کر دیا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عدالتی دائرہ اختیار نہ ہونے پر چار ریفرنسز نیب کو واپس کیے جن میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ایک ریفرنس بھی شامل ہے۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دوران سماعت دلائل دیے کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے لہٰذا احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتیعدالت نے سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور، حسین لوائی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس کردیا ہے۔ اس کے علاوہ منظور قادر اور دیگر ملزمان کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، بلال شیخ اور دیگر کے خلاف سندھ بینک ریفرنس جب کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کا پنک ریزیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …