پی ٹی آئی دور حکومت : محکمہ اطلاعات کے پی میں 1ارب 30 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف

Share

پی ٹی آئی دور حکومت میں محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں ایک ارب 30کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا میں ایک ارب 30 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مبینہ کرپشن میں ملوث نجی بینک منیجر اور محکمہ اطلاعات کے افسر کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی اے نے انکوائری کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائم برانچ کی سربراہی میں جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔دستاویزات کے مطابق مبینہ خورد برد میں نجی بینک منیجر، پرائیویٹ کمپنی اور محکمہ اطلاعات کے افسر ملوث ہیں۔دستاویزات کے مطابق مختلف محکموں کی جانب سے اشتہارات کی رقم غیر متعلقہ افراد کو دی گئی تھی جبکہ ڈائریکٹوریٹ سے رقم ادائیگوں کا متعلقہ ریکارڈ بھی غائب کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے انکوائری ٹیم کو تحقیقات مکمل کر کے 30 دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …