ہنگو میں گیس پلانٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 سیکیورٹی اہل کار شہید

Share

ہنگو میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہل کار اور 2 نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی ٹل عرفان کے مطابق تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شہید ہوئے ان میں 4 اہلکار ایف سی اور 2 اہلکار نجی سیکیورٹی کمپنی کے ہیں۔ ڈی ایس پی عرفان نے بتایا کہ 6 شہید اہل کاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشت گردوں کی ساتھ دلیری سے مقابلہ کیا ہے، پولیس اور فرنٹئیر کور کے بھاری دستوں نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *