دوحہ جانے والے مسافر کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

Share

ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہورائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے قبضے سے سوا کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد شریف دوحہ جانے کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔سامان کی تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تلاشی کے دوران بیگ سے 1.140 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لیاے ایس ایف ترجمان کے مطابق منشیات بیگ کی تہہ میں بہت مہارت سے چھپائی گئی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *