عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سکیورٹی دی جائے، ہائیکورٹ کا حکم نامہ جاری

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 16 ایم پی او اور دیگر مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں عمران خان کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 17 مئی تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جب بلایا جائے عمران خان شامل تفتیش ہوں۔حکم نامے کے متن کے مطابق وکیل نے بتایا عمران خان کی زندگی کو سنگین خطرات ہیں، ان سے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت عمران خان کو سکیورٹی فراہم کی جائے اور عمران خان آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *