برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

Share

برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں استعفی سے آگاہ کر دیا ہے۔لِز ٹرس نے کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہی بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہوں گی۔

لز ٹرس کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔لِز ٹرس محض چھ ہفتوں تک وزارت عظمٰی کے عہدے ہر فائض رہیں، یہ کسی بھی برطانوی وزیراعظم کی مختصر ترین مدت ہے۔لِز ٹرس سے قبل 1827 میں جارج کننگ صرف 119 روز تک وزیر اعظم رہے تھے

۔مستعفی وزیراعظم لِز ٹرس کا کہنا ہے کہ ایک ہفتےمیں کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ جس مینڈیٹ کی بنیاد پر منتخب ہوئی تھی اسے ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی۔حزب اختلاف لیبر پارٹی کے سربراہ سر کئیر اسٹارمر نے ملک میں فوری عام انتخابات کا مطالبہ کر دیا

Check Also

ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے بھی اپنے عہدے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *