مودی کو پلوامہ حملے کا علم تھا لیکن انہوں نے بھارتی فوجیوں کو مرنے دیا، سابق گورنر جموں و کشمیر کا انکشاف

Share

جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فروری 2019 میں ہوئے پلوامہ حملے کا علم تھا۔جموں و کشمیر کے سابق گورنر نے نشریاتی ادارے ’دی وائر‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پلوامہ میں مودی نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے جان بوجھ کر مرنے دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈالا۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ ڈرامہ رچانے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا۔سابق گورنر نے کہا کہ جب انہوں نے آواز اٹھائی تو مودی سرکار نے انہیں کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا، بھارتی وزیر اعظم مودی اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے خاموش رہنے کو کہا۔ستیہ پال ملک اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے دوران قابض بھارتی جموں و کشمیر کے آخری گورنر تھے۔

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *