بحرین جانے والے مسافر سے فیصل آباد ایئر پورٹ پر منشیات برآمد

Share

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے فیصل آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے کے لیے پہنچے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلیں۔اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد رانجھا بحرین جانے کے لیے فیصل آباد ائیرپورٹ پر پہنچا تھا کہ اے ایس ایف کے عمل نے چیکنگ کے دوران بیگ میں منشیات کی نشاندہی کی۔ مسافر نے منشیات بیگ کے پیندے میں کمال مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 1.850 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *