امریکی ڈالر نے پاکستانی کرنسی کا بھرکس نکال دیا

Share

امریکی ڈالر انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 56 پیسے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، 2 روپے اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر ٹریڈ ہورہاہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا، 30 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 39 ہزار 717 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *