کرسی پر بیٹھنے کا جھگڑا، ایک نے دوسرے ساتھی کو گولی مار دی

Share

بھارت میں دفتر کی کرسی پر بیٹھنے کے جھگڑے میں آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر گورگرام کی ایک کمپنی کے دفتر میں کام کرنے والے 2 ملازمین کے درمیان کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر جھگڑا ہو گیا جس نے اتنی شدت اختیار کر لی کہ ایک نے دوسرے ساتھی کو گولی ہی مار دی۔دفتر میں کام کرنے والے وشال کو امن جانگڑا نے گولی ماری جس پر وشال کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمی ورکر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واقعے کے بعد امن جانگڑا فرار ہو گیا جسے گرفتار کرنے کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔معاملے پر وشال نے بیان دیا کہ ایک روز قبل دفتر کا ختم ہونے سے کچھ دیر قبل امن جانگڑا سے کرسی کے معاملے پر بحث ہوئی تھی اور اگلے روز امن جانگڑا نے دفتر سے نکلتے ہی اسے گولی مار دی۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *