عطارد ، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل 28 مارچ کو ایک ساتھ نظر آئیں گے

Share

نظام شمسی کے آدھے سے زیادہ سیارے آپ آسمان پر دیکھے جا سکتے ہیں، یشتر سیاروں کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ یا دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو چاند کے ساتھ دیکھنا ممکن ہوگا۔یہ سب سیارے چاند کے قریب موجود ہوں گے اور دنیا بھر میں ان کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔مگر ان سیاروں کو دیکھنے کا بہترین موقع ایسی جگہ پر دستیاب ہوگا جہاں سے افق کا نظارہ بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن ہو۔ماہرین کے مطابق 28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد افق پر اس جگہ نظر ڈالیں جہاں سورج غروپ ہوا تھا تو چمکدار مشتری کو دیکھنا ممکن ہو گا جس کے ساتھ مدھم عطارد بھی ہوگا۔زہرہ کو آسمان پر دیکھنا سب سے زیادہ آسان ہوگا مگر اس کے قریب موجود یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی۔جہاں تک مریخ کی بات ہے تو وہ اوپر چاند کے قریب نظر آجائے گا جہاں وہ کافی روشن ہوگا۔یہ سب سیارے سیدھی لکیر میں نہیں ہوں گے مگر پھر بھی ایک وقت میں ان سیاروں کا آسمان پر نظارہ بہت خاص ہوگا۔29 اور 30 مارچ کو مشتری کے علاوہ باقی سیاروں کو آپ دیکھ سکیں گے۔ہر چند سال میں سیاروں کا اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔ایسا جون 2022 میں ہوا تھا جو اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کو دیکھا گیا تھا۔

Check Also

ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر

Share آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *