روسی ایئرفورس کا جیٹ طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، ایک شخص ہلاک، پائلٹ محفوظ

Share

روسی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، روسی میڈیا کے مطابق طیارہ ٹکرانے کے حادثے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔طیارہ ٹکرانے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا۔وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا کہ حادثے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ایس یو 34 سپرسونک بمبار طیارہ تربیتی مشن پر تھا، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *