جنگی جنون میں مبتلا بھارت کا ساڑھے 8 ارب ڈالر کے دفاعی سامان کی خریداری کا فیصلہ

Share

خطے میں امن توازن بگاڑنے میں مصروف بھارت نے ساڑھے 8 ارب ڈالر مالیت کے میزائل، ہیلی کاپٹر، آرٹلری گنز اور آرٹلری جنگی نظام کی خریداری کی منظوری دے دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج کیلئے ہتھیاروں کے حصول کی منظوری دینے والی کونسل نے ساڑھے 8 ارب ڈالرز (705 ارب بھارتی روپے) کے آرڈرز کی منظوری دی ہے، تمام آرڈر بھارتی کمپنیوں کو دیے جائیں گےوزارت دفاع کے مطابق بھارتی بحریہ کیلئے 560 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے، بحریہ کیلئے 200 اضافی براہموس میزائل، 50 یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم شامل ہیں۔ائیرفورس کیلئے طویل فاصلے کے میزائلوں جب کہ فوج کیلئے 155 ملی میٹر 52 کیلیبر کی توپوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔فوج کیلئے توپوں کو کھینچنے والی گاڑیوں سمیت دوسری طاقتور گاڑیوں کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے

Check Also

داعش سے منسلک خواتین اور بچوں کو خاموشی کے ساتھ برطانیہ سے واپس بھجوائے جانے کا دعویٰ

Share ڈائریکٹر شامی کیمپ کی طرف سے داعش سے منسلک خواتین اور بچوں کو خاموشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *