ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تبدیل، رافع حیدر ڈی آر او لاہور تعینات

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور کو تبدیل کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور تعینات کر دیا گیا، اس سے پہلے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ آبپاشی محمد وسیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات تھے۔الیکشن کمیشن نے لاہور کے علاوہ ملتان، شیخوپورہ اور وہاڑی کے ڈی آر اوز بھی تبدیل کر دیے ہیں، نعیم سندھو کی جگہ سرمد تیمور کو ڈی آر او شیخوپورہ مقرر کیا گیا ہے۔آصف رؤف کی جگہ آصف حسین شاہ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر وہاڑی مقرر کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *