
انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت کے خلاف سمیر منہاس کی شاندار سنچری، بیٹنگ جاری ,
انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔بھارت نے ٹاس جیت لیا ہے اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور اور سمیر منہاس نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 31 رن پرگری، حمزہ ظہور 18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 123 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، عثمان خان ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف 5 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنا رکھے ہیں اور احمد حسین 36 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا لیے ہیں۔پول میچ میں بھارت نے پاکستان کو بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔ اگر بھارت فائنل میچ جیتتا ہے تو کیا وہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرے گا۔میچ کون جیتے گا اس کا فیصلہ تو میچ کے اختتام پر ہی ہو گا لیکن جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی محسن نقوی سے ہی وصول کرنا پڑے گی، اس بارے میں ایشین کرکٹ کونسل اور بھارتی بورڈ خاموش ہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2025, All Rights Reserved