1000003405

دبئی(نمائندہ دبئی) دبئی میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے پر تقریباً 49 ہزار جرمانے عائد کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر گاڑی پر 500 درہم یعنی 37 ہزار 700 پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن ختم ہونے پر عائد کیے گئے جرمانوں کی مجموعی مالیت 1 ارب 86 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔دبئی پولیس کے مطابق رجسٹریشن کی مدت ختم ہونے پر گاڑی کو 7 روز کے لیے ضبط بھی کیا جا سکتا ہے

متعلقہ ٹیگز:#World