1000003384

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر پتلو مفرور ہے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ہونے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک ٹک ٹاکر جس کو پتلو کے نام سے پکارا جاتا ہے اپنے شادی کی تقریب پر قیمتی انعامات کا اعلان کر کے جس میں بھاری کیش بھی شامل ہے پبلک کو اکٹھا کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ اس ٹک ٹاکر نے مزید کمائی کے لئے کیا، انعامات اس کی انویسٹمنٹ تھی اور کمائی سوشل میڈیا سے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے غریب عوام کی غربت کا مذاق بنایا گیا اور ایک بڑے ہجوم میں بھگدڑ میں دو انسانی جانیں گئیں اور درجنوں لوگ زخمی ہوئے، ٹک ٹاکر مفرور ہے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کر کے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے. خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بے لگام سوشل میڈیا معاشرے اور ریاست کے لئے زہر قاتل ثابت ہو سکتا اس کا احتساب ہونا چاہیے، یہ ٹک ٹاکر کروڑوں نہیں اربوں کما رہے ہیں کیا ٹیکس قوانین ان کو ریگولیٹ کر رہی ہیں؟

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan