1000301347

پاکستانی اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سنچری کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز پورے کرلیے ہیں۔

36 سالہ فخر زمان نے صرف 97 میچز میں 4 ہزار رنز بنائے ہیں، اس دوران انہوں نے 12 سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں اسکور کیں۔وہ سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں 84 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 99 گیندوں پر 127 رنز شاندار اننگز کھیل کر بولڈ ہوگئے۔فخر زمان کی یہ چوتھی سنچری ہے، جو انہوں نے ہدف کے تعاقب کے دوران اسکور کی ہے۔ فخر زمان نے 97 میچز کی 96 اننگز میں 4016 رنز بنائے ہیں، وہ پاکستان کی طرف سے یہ سنگ میل عبور کرنے والے 16 ویں بیٹرز ہیں۔

اس فہرست کے ٹاپ 10 پاکستانی بیٹرز میں انضمام الحق پہلے، محمد یوسف دوسرے، سعید انور تیسرے، شاہد آفریدی چوتھے، شعیب ملک 5 ویں، جاوید میانداد چھٹے، یونس خان ساتویں، سلیم ملک آٹھویں، بابر اعظم نویں اور محمد حفیظ 10 ویں نمبر پر ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Sports