1000003385

استنبول: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں تیز ہواؤں کے باعث ایک دلہن غباروں سمیت ہوا میں اڑتے اڑتے رہ گئی، تاہم فوٹوگرافر کی فوری مداخلت نے اسے ممکنہ حادثے سے بچالیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 اکتوبر کو آبنائے باسفورس کے کنارے دلہن کا فوٹو شوٹ جاری تھا کہ اچانک تیز ہوا کا جھونکا آیا اور دلہن کے ہاتھ میں موجود بڑے غباروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔تیز ہوا اور غباروں کے دباؤ کے باعث دلہن اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور قریبی دیوار کی جانب کھنچنے لگی، صورتحال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے فوٹوگرافر نے فوری طور پر دلہن کو پکڑ لیا اور اسے سنبھال کر ممکنہ حادثے سے محفوظ رکھا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز ہوا کے باعث دلہن غباروں کے ساتھ تقریباً ہوا میں اٹھنے لگتی ہے۔

خوش قسمتی سے دلہن محفوظ رہی اور کسی قسم کی چوٹ آنے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ وہ بعد ازاں اپنا فوٹو شوٹ مکمل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔

متعلقہ ٹیگز:#World