1000003631

نیویارک (آویئر انٹرنیشنل نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نو تعینات مستقل مندوب سفیر سید حیدر شاہ نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں انہیں اسناد سفارت پیش کر دیں۔

سفیر سید حیدر شاہ نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سیکرٹری جنرل کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کی جانب سے بھی خیرسگالی کا پیغام دیا۔اس موقع پر پاکستان نے کثیرالجہتی نظام کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان نے امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی کاوشوں سے اپنی وابستگی کا بھی اعادہ کیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے عالمی ادارے میں پاکستان کی فعال اور تعمیری خدمات کو سراہا۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan