روس کی وزارتِ ہنگامی حالات کی موبائل ایپ پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق اس کے نتیجے میں عوام کو ممکنہ خطرات سے متعلق جعلی معلومات بھیجی گئیں۔روسی وزارتِ ہنگامی حالات نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایپ میں موجود تکنیکی خامیوں کو دور کرنے اور سروس بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔وزارت کے مطابق حملے کے باعث ایپ کے ذریعے عوام تک گمراہ کن اطلاعات پہنچائی گئیں، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
متعلقہ ٹیگز:#World