1000301335

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت اپنے ہدایت کار دوست سنجے گپتا کی موت پر افسردہ ہوگئے۔

اداکار نے گپتا کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فلم ’کانٹے 2‘ بنانے کا خواب پورا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ گپتس، میرے بھائی! مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ تم اس دنیا سے چلے گئے ہو۔ ہم نے ایک ساتھ زندگی کے کئی سال گزارے، بے شمار یادیں بنائیں اور دوستی کے انمول لمحات بانٹے۔ تم ہمیشہ میرے لیے خاندان کا حصہ رہے ہو اور ہمیشہ رہسنجے دت نے مزید کہا کہ مجھے تمہاری بہت یاد آئے گی، ہماری گفتگو اور ساتھ گزارے ہوئے تمام لمحات ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گے۔فلم ’کانٹے 2‘ کا ذکر کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی ہم کانٹے 2 کے بارے میں بات کررہے تھے۔ میرے بھائی، میں تمہاری یاد میں یہ فلم ضرور بناؤں گا۔ تمہارے اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں خیال رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلم ’کانٹے‘ کے ہدایت کار سنجے گپتا 57 برس کی عمر میں چل بسے۔سنجے گپتا کی موت آج صبح باتھ روم میں گرنے کے باعث ہوئی، تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔واضح رہے کہ سنجے گپتا اداکار سنجے دت کی متعدد فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، جن میں کانٹے (2002ء)، مسافر (2004ء)، زندہ (2006ء) اور شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا (2007ء) قابلِ ذکر ہیںگاو گے

متعلقہ ٹیگز:#Entertainment