1000301336

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر نے ایران کے خلاف نئی مہم جوئی کی تو جنگ کا دائرہ وسیع ہوجائے گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ترجمان ایرانی فوج نے کہا کہ اگر امریکی صدر نے ایک بار پھر خطے میں دھمکیوں اور اسرائیل کو اکسانے کے ذریعے کوئی نئی مہم جوئی کی تو جنگ کی آگ وسیع علاقے تک پھیل جائے گی اور پھر اس جنگ کا اختتام امریکی صدر کے اختیار میں نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سفارت کاری سے متعلق امریکی صدر کے سابقہ رویے اور وعدوں سے انحراف کے باعث ایران کو امریکا پر اعتماد نہیں۔ترجمان ایرانی فوج نے مزید کہا کہ ایرانی فوج اپنی جنگی تیاریوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور خطے میں امریکی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے

متعلقہ ٹیگز:#War