واشنگٹن :(نیوز ڈیسک) امریکا نے یوکرین سے گزرنے والی پائپ لائنوں کے ذریعے یورپ کو روسی قدرتی گیس کی فراہمی جلد بحال کرنے کی حمایت کر دی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس تجویز کا مقصد موسم سرما سے قبل توانائی کے شعبے میں جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے، اس سلسلے میں امریکی، یورپی اور یوکرینی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں. اخبار کے مطابق امریکی نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف نے ستمبر میں ماسکو اور کیف کے دوروں کے دوران یہ تجویز پیش کی تھی۔مجوزہ منصوبے کے تحت یورپی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک امریکی ثالث کے ذریعے روسی گیس یورپ کو فروخت کی جائے گی، جس سے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے بھی منافع بخش مواقع پیدا ہو سکتے ہیں، تاہم امریکی تجویز کو یورپی یونین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔