وہاڑی کے علاقے ماچھیوال میں ملزم پرانی رنجش کی وجہ سے اسکول وین پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ واقعے میں 2 بچے اور وین ڈرائیور معمولی جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق اسکول سے گھر جاتے بچوں اور ڈرائیور کو نشانہ بنایا گیا۔ تیزاب پھینکنے والے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور وین ڈرائیور کے درمیان پرانی رنجش تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) تصور اقبال کے مطابق ملزم شکیل کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا.
متعلقہ ٹیگز:#Crime