1000002995

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو اپنے ملک کے لیے وجودی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر اس خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ایک منفرد موقع موجود ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کو اسرائیل کا شراکت دار قرار دیا اور ایران سے لاحق خطرے کے خاتمے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔

تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے کسی نئی فوجی کارروائی کی نوعیت، ممکنہ تاریخ یا طے شدہ منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو کے انتخابی اتحاد کو برتری حاصل ہے، تاہم حکومت بنانے کے لیے اسے مزید جماعتوں کی حمایت درکار ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ بیانات سے بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ خبر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ انتخابات سے دو روز قبل ایران پر حملے کے منصوبے پر اسرائیلی فوج کے اندر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔

متعلقہ ٹیگز:#World