1000301100

امریکا کی ریاست ورجینیا میں وسط مدتی انتخابات سے کچھ دن قبل حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر فائرنگ سے خاتون زخمی ہو گئی۔

امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی سہ پہر پیش آیا جس میں ایک راہ گیر خاتون زخمی ہوئی جسے اسپتل منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، فائرنگ سے خاتون معمولی زخمی ہوئی۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اس کا آنے والے وسط مدتی انتخابات سے کوئی تعلق نہیںموقع پر موجود خاتون نے پولیس کو بتایا کہ یہاں واقع ایک ہیئر سیلون کے اندر موجود خاتون کا ایک شخص سے تنازع چل رہا تھا، جب وہ شخص سیلون کے اندر داخل ہوا تو خاتون نے خود کو بچانے کے لیے فائرنگ کی، جس سے سیلون کے قریب سے گزرنے والی ایک خاتون گولیوں کی زد میں آ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے پولیس نے جائے وقوع سے ملنے والے خون سے متعلق شبہ ظاہر کیا ہے کہ سیلون میں داخل ہونے والا شخص بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔دوسری جانب ری پبلکن پارٹی نے بھی فائرنگ کے واقعے سے متعلق تصدیق کی ہے کہ اس واقعے کا تعلق سیاست یا الیکشن سے نہیں تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو شیڈول ہیں تھا

متعلقہ ٹیگز:#World