1000301351

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں شادی کا جھانسا دے کر بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے

لاہور پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملزم شادی کا جھانسہ دے کر 1 سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔علاوہ ازیں مناواں کے علاقے میں مختلف واقعات میں 1 لڑکی اور 2 خواتین سے زیادتی کی کوشش کی گئی جبکہ شاہدرہ میں ملزم نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے ساتھ تشدد کیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق راوی روڈ میں ملزم نے 9 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کی، جس کا مقدمہ درج ہوگیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے باٹاپور میں بہنوئی نے سالی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ شالیمار کے علاقے میں ملزم نے 6 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime