1000002992

عدالتی حکم پر اینٹی کرپشن نے سیکریٹری میٹرک بورڈ کراچی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے چیئرمین بورڈ کو خط لکھ دیا اور میٹرک بورڈ کراچی کے سیکریٹری کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے خط میں کہا کہ سیکریٹری میٹرک بورڈ کے دور میں انتظامی، مالی فیصلوں کی تفصیلات فراہم کی جائے، تقرری، عہدے میں تبدیلی اور ترقی سے متعلق ریکارڈ بھی دیے جائیں۔

خط میں میٹرک بورڈ کے آڈٹ اعتراضات، آڈٹ رپورٹس اور متعلقہ دستاویزات پیش کرنےکی ہدایت کی گئی۔

حکام کے مطابق میٹرک بورڈ میں ادائیگیوں، بینک اکاؤنٹس اور بینک ٹرانسفرز کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

اینٹی کرپشن نے چیئرمین میٹرک بورڈ سے متعلقہ ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقول طلب کی ہیں اور مطلوبہ ریکارڈ 3 دن میں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Education