1000003409

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران بیرسٹر سیف کے تمام دعوؤں کو مسترد کرتا ہوں،

بیرسٹر سیف کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، جنہیں مسترد کرتا ہوں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کا یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ آفر کے باجود بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہر مکمن کوشش کرتے رہے ہیں. چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت اور مذاکرات کے ہر طریقے سے کوشش کی، تمام کوششوں کے باوجود ہمیں ایک بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران بانی پی ٹی آئی تک رسائی بھی ہماری شرائط میں سے ایک تھیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan