امریکی سینیٹ میں 50، 50 نشستیں ہونے کی صورت میں نائب صدر کا ووٹ فیصلہ کن ہوگا۔ ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت قانون سازی کا ایجنڈا طے کرے گی۔
سینیٹ میں اکثریت صدر کی نامزدگیوں کی منظوری یا مسترد کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت صدر کے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔امریکی وسط مدتی انتخابات میں خواتین، سیاہ فام، مقامی امریکی، نوجوان امیدواروں کی ریکارڈ تعداد میدان میں ہے۔ امریکی ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں خواتین امیدواروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی. ریاستی گورنرز کے عہدوں کےلیے ریکارڈ 26 خواتین، 8 سیاہ فام امیدوار میدان میں ہیں۔ قدیم نسلی برادریوں کے کم از کم 355 امیدوار مختلف عہدوں کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔امریکی وسط مدتی انتخابات میں ہر تین میں سے ایک امیدوار کا تعلق جنریشن زی یا ملینیئلز سے ہے.