ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے نئے اہداف اور تنصیبات کی فہرست تیار کرلی ہے۔
میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا کہ ایرانی افواج دشمن کی نقل و حرکت اور تیاریوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کی صورت میں پہل کا انتظار نہیں کریں گے۔ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کا ردعمل فوری، مؤثر اور جغرافیائی حدود سے آزاد ہوگا۔
متعلقہ ٹیگز:#War