وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔
اٹک میں طلبہ سے خطاب میں مریم نواز نے چوہدری سالک حسین کو پنجاب حکومت کی کرپشن سے متعلق دعوے پر ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ چوہدری سالک وفاقی وزیر ہیں، وہ الزام لگانے کے بجائے ثبوت پیش کریں، اگر وہ ثبوت سامنے نہیں لائیں گے تو میں انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جو شخص سفارش پر آتا ہے وہ ملک اور عوام کا بیڑا غرق کرتا ہے، ماضی کی باتیں نہیں کرنا چاہتی، خرابیوں کی نشاندہی کے بجائے مسائل کے حل کے لیے آئی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی رپورٹ کارڈ لے کر آپ کے پاس آتی ہوں، اسے دیکھیں اور فیصلہ کریں۔اس پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ردعمل دیا اور کہا کہ پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، اللّٰہ غرور اور تکبر سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان پرقائم ہیں، پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے، ڈی سی لگوانے کی کوئی بات نہیں، ڈی سی پہلے ہی لگا ہوا تھا، ان معاملات کا تعلق صوبوں کے حوالے سے نہیں۔ چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ انسان کے پاس اختیار آتا ہے تو اسے عاجز رہنا چاہیے، میں نے سچائی سے جواب دیا، پنجاب میں بالکل کرپشن ہو رہی ہے