دوران پرواز مسافر کی موت، بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Share

بھارتی مسافر طیارے نے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بھارت کی نجی ایئرلائن کی فلائٹ نئی دہلی سے قطر کے دارالحکومت دوحا جا رہی تھی، دوران پرواز مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔میڈیکل ایمرجنسی کے پیش نظر بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی، لینڈنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا معائنہ کیا۔سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا تھا، مسافر نائیجیریا کا شہری ہے۔سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، بھارتی طیارہ واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *