لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

Share

پاکستان سپر لیگ کے آج کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 119 رنز سے ہرا دیا، 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 107 رنز بنا سکی۔رحمان اللہ گرباز 15، ایلکس ہیلز 18 ، کولن منرو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، شاداب خان 12 اور مبصر خان 3، آصف علی 7 اور فہیم اشرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، حسن علی نے سکور میں 18 رنز کا اضافہ کیاراشد خان نے 4 شکار کیے، زمان خان، حارث رؤف نے دو دو، ڈیوڈ ویزے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پی ایس ایل 8 کے 26 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 227رنز کا ہدف دیا تھا، لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹ پر 226 رنز بنائے تھےلاہور قلندرز کے فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے، عبداللہ شفیق ایک سکور، کامران غلام 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سیم بلنگز نے 32، ڈیوڈ ویزے 6 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، سکندر رضا ایک اور راشد خان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 3، حسن علی اور وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar