تحریک انصاف حکومت نے عبدالولی خان یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

Share

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں پی ٹی آئی دور حکومت میں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ دستاویز کے مطابق سال 16-2015 میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں 250 سے زیادہ غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں اور ان غیرقانونی بھرتیوں کے باعث خزانے کو 21 کروڑ 50 لاکھ روہے کا نقصان ہوا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تشہیر شدہ آسامیوں کی تعداد سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں جن میں گریڈ 16 کے ڈیمانسٹریٹر اور آفس اسسٹنٹ کی 128 غیرقانونی بھرتیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ گریڈ 14 پر 33، گریڈ 11 پر 76 اور گریڈ 7 پر 18 غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بھرتیوں کے دوران کاغذی کارروائی میں ہیرپھیر کی گئی، اہل امیدواروں کو نا اہل قرار دیاگیا، بھرتیوں کیلئے شارٹ لسٹ امیدواروں میں 90 فیصد نااہل تھے اور 271 میں سے 104 امیدواروں کا بھرتی کیلئے ٹیسٹ ریکارڈ بھی موجود نہیں۔دستاویز کے مطابق بھرتیوں کیلئے یونیورسٹی سینڈیکیٹ اجلاس میں متعلقہ ارکان کو بھی نہیں بلایا گیا، محکمہ انسداد بدعنوانی نے چیف سیکرٹری سے انکوائری کی درخواست کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar