
امیر قطر کی خصوصی دعوت پروزیراعظم شہباز شریف قطر کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ۔وزیراعظم شہبازشریف قطر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ اجلاس اور ملاقاتیں بھی کریں گے۔اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔اس کانفرنس کے اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔