لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات کردیئے گئے

Share

وزیراعظم شہبازشریف نے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض سے آئینی مشاورت مکمل کرنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کردیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب لگانے کی سمری منظوری کر لی، ان کی تقرری کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی گئی، وزارت قانون لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔چیئرمین نیب کی تقرری کی باقاعدہ منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان چیئرمین نیب کی تقرری پر آئینی مشاورت مکمل کی گئی تھی، نذیر احمد بٹ پاک فوج کے اعزاز ہلال امتیاز کے حامل ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ہیں، وہ 11 اپریل 2016 سے 19 دسمبر 2016 تک نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے، امریکہ میں پاکستان کے ملٹری اتاشی بھی رہے، انہوں نے 1983 میں 40 فرنٹیئر فورس رجمنٹ، پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجوایشن کیا، دسمبر 2016 میں پشاور کور کے کمانڈر کے طور پر اپنی تقرری سے قبل، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کرنے کے علاوہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔نئے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو 2014 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، بعد ازاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں انسپکٹر جنرل آف کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدے پر تعینات کیا گیا، انہوں نے 2018 میں سروس سے ریٹائر ہونے سے پہلے بطور میجر جنرل جنوبی وزیرستان میں ایک ملٹری فارمیشن کی کمانڈ بھی کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar