موڈیز نے پاکستان کے 5 بڑے بینکوں کی ریٹنگ میں کمی کر دی

Share

موڈیز انویسٹرز سروس نے پانچ بڑے پاکستانی بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی ہے ۔ملک میں جاری ڈالر بحران کے اثرات مسلسل ظاہر ہورہے ہیں، کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے پانچ بڑے بینکوں کی طویل مدتی ڈپازٹ ریٹنگ Caa1 سے کم کرکے Caa3 کردی۔ان بینکوں میں ایچ بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان، یو بی ایل، الائیڈ بینک لمیٹڈ اور ایم سی بی بینک شامل ہیں۔ موڈیز نے پانچ بینکوں کی طویل مدتی فارن کرنسی کانٹر پارٹی رسک ریٹنگ (سی آر آرز)بھی Caa1 سے کم کرکے Caa3 کردی ہے۔بینکوں کی بیس لائن کریڈٹ اسسمنٹ ریٹنگ بھی کم کردی گئی، پانچوں بینکوں کی طویل مدتی لوکل کرنسی کانٹر پارٹی رسک ریٹنگ اور کاؤنٹر پارٹی رسک اسسمنٹ بھی کم کردی گئی۔

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *