پی آئی اے نےحج فلائٹس، آپریشن اور پرائیویٹ حج کرایوں کا شیڈول جاری کر دیا

Share

پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن اورپرائیویٹ حج کے کرایوں کااعلان کردیاگیا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن 21مئی سے2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھےگی ، قومی ایئرلائن نےپرائیوٹ حج مسافروں کاکرایہ 870ڈالر سے1180ڈالرمقررکردیا، پرائیوٹ حج کےتحت کرائےساؤتھ ریجن کیلیے مقرر کیے گئے جن میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد سےجانیوالےعازمین شامل ہیں ۔نارتھ سیکٹرمیں لاہور،اسلام آباد،پشاور،ملتان ودیگر شہرشامل ہیں جن کا کرایہ 910سے1220ڈالر مقررکیا گیا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ممکنہ طورپرسرکاری حج کےتحت جانیوالےعازمین کےکرایوں کااعلان وزارت مذہبی امورکرے گی ، ممکنہ طورپر3لاکھ10ہزارروپے سے3 لاکھ 30ہزارروپےکرایے متوقع ہیں جبکہ مکمل سرکاری حج10لاکھ25 ہزار روپے تک ہوگا۔پی آئی اےممکنہ طورپر38ہزار سےزائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی جن میں 44ہزارسےزائد سعودی ایئرلائن،پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائن ہونگی ، پی آئی اےحج فلائٹ آپریشن جدہ اورمدینہ کیلئےبوئنگ777،ایئربس320استعمال کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar