فیفا ورلڈ چیمپئن میسی کو منشیات اسمگلروں کیجانب سے قتل کی دھمکیاں

Share

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فاتح ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال سپر سٹار لیونل میسی کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کے خاندان کی ایک دکان پر فائرنگ بھی کی گئی ارجنٹائن کی پریس رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک مسلح گینگ نے

ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ایک دکان پر فائرنگ کی ہے اور سٹار فٹبالر کے لیے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اخبار نے رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح میسی کے آبائی شہر روزاریو میں پیش آیا جہاں صبح تین بجے کے قریب فائرنگ کی گئی ، اس کے ساتھ کوئلے کے تھیلے کے ٹکڑے پر ایک دھمکی آمیز پیغام لکھا ہوا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور میسی کے پیچھے کیوں آئے تھےپیغام میں لکھا گیا ہے کہ ’’ میسی، ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جافکن ایک منشیات فروش ہے، اور وہ آپ کی اچھی دیکھ بھال نہیں کرے گا۔‘‘ ، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دکان پر کم از کم 14 گولیاں چلائی گئیں اور حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھےیہ دکان میسی کی اہلیہ انتونیلا کے خاندان کی ملکیت ہے ، میسی نے 2017 میں انتونیلا سے شادی کی اور ان کے 3 بچے ہیں۔ لیونل میسی نے اب تک اس واقعہ پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور اس وقت وہ پیری سینٹ جرمین کی طرف سے فٹبال کھیل رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar