آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گئی

Share

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو شکست آسٹریلیا دیکر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔کیپ ٹاؤن میں ہونیوالے آئی سی سی انٹرنیشنل ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلین خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دی۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے تھے،آسٹریلیا کی بیتھ مونی 74 رنز اور ایشلے گرینڈر 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز بنا سکی، جنوبی افریقہ کی ولور ڈاٹ 61 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ اب تک ہونے والےآٹھ ورلڈ کپس میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ 6 ٹائٹل جیتے جبکہ جنوبی افریقا نے پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar