
انگلینڈ کرکٹر سیم بلنگز پی ایس ایل 8 کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ انگلش کرکٹر سیم بلنگز ایونٹ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔سیم بلنگز نے ٹیم ہوٹل میں لاہور قلندرز کے سکواڈ کو جوائن کر لیا ہے، لاہور قلندرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سیم بلنگزپاکستان آمد کی تصویر شیئر کی گئی۔سیم بلنگز آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے قلندرز کو دستیاب ہوں گے