
پاکستان سپر لیگ میچز کی سکیورٹی کے لیے نصب کئے گئے 8 کیمرے اور قذافی سٹیڈیم لاہور کے اطراف میں بچھائی گئی فائبر کیبل بھی چوری کر لی ہے، اس کے علاوہ قذافی سٹیڈیم کو روشن رکھنے کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہیں۔ لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے قذافی سٹیڈیم کے گرد پی ایس ایل کی سکیورٹی کے لیے نصب کیے گئے تھے، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل بھی دیا گیا تھا، سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر اشیاء کی چوری کے الگ الگ مقدمات تھانہ گلبرگ لاہور میں درج کر لیے گئے اور چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موجود ہونے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری ممکن نہیں ہوسکی۔