بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کا پاک فوج کے بجٹ میں 40فیصد تک کمی کا فیصلہ

Share

وفاقی حکومت نے ملک میں شدید معاشی اور مالی بحران کی وجہ سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں فوج کے اخراجات میں 35 فیصد ، فوج کے یوٹیلٹی بلز کے اخراجات میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دفاعی بجٹ میں راشن اور کھانے پینے کی اشیاء کے اخراجات میں کمی سے 20 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔ فوج میں ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، دفاعی اور حربی سامان کی امپورٹ لوکل کرنسی یا کرنسی سواپ کے تحت ہوگی۔ ٹریننگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن میٹنگز بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ملکی معیشت میں بہتری کیلئے ہر قسم کے اخراجات میں کمی فوری نافذ العمل کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar