قائم مقام چئیرمین نیب ظاہر شاہ کون؟؟

Share

ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ نیب کو قومی احتساب بیورو کا قائم مقام چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ظاہر شاہ کو قومی احتساب ایکٹ 1999 کی سیکشن 6 ، بی کے تحت چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ظاہر شاہ کا تقرر نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ظاہر شاہ کی تعیناتی 22 فروری سے کی گئی ہے اور وہ اس عہدے پر نئے چیئرمین کے انتخاب تک کام کرتے رہیں گے، ظاہر شاہ اس وقت چیئرمین نیب ہیں۔ظاہر شاہ اس سے پہلے نیب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پرخدمات انجام دے رہے تھے۔آفتاب سلطان کے مستعفی ہونے کے بعد سے ظاہر شاہ ہی ادارے کے معاملات سنبھالے ہوئے ہیں، وہ 10 برس سے زائد عرصے سے نیب سے وابستہ ہیں۔ ظاہر شاہ ڈی جی نیب راول پنڈی بھی رہے ہیں جبکہ سن 2021 سے وہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *