خیبرپختونخوا : ایک کروڑ سے زائد بھتہ وصولی کالز کا انکشاف

Share

بھتا وصولی کے لیےکالز میں کمی کی بجائے اضافے کا انکشاف، صوبہ خیبرپختونخوا میں گذشتہ سال ایک کروڑ سے زیادہ بھتہ کالز شہریوں کو موصول ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بھتےکے لیے بیشترکالز افغانستان کے نمبروں سے آتی ہیں۔ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈا پور نے فنانشل کرائم یونٹ قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے، ڈی آئی جی سطح کا پولیس افسر فنانشل کرائم یونٹ کا سربراہ ہوگا۔کام کے مطابق بھتا کالز کیسز میں ملزمان کی نشاندہی اورگرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائےگی۔سرکاری پولیس حکام نے بھتا کالز کا معاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانےکا بھی فیصلہ کیا ہے، افغان حکومت سے بھتا خوروں کے خلاف کارروائی کے لیے تعاون مانگا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق فنانشل کرائم یونٹ کے قیام کا مقصد دہشت گردی میں استعمال ہونے والے پیسوں کے ذرائع کو روکنا ہے، منی لانڈرنگ کا سدباب اور بھتا خوری کیسز سے نمٹنےکے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری

Share دہرے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *