
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرِمملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط موصول ہونے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اعلان کردہ تاریخ سے متعلق جائزہ لیا جائے گاالیکشن کمیشن کے مطابق یہ قابل عمل نہیں اس پر شیڈول جاری نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا، واضح رہے صدر کی جانب سے 9 اپریل 2023 کو دو صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔